سندھ کے بلدیاتی انتخاب میں گدھا گاڑی مزدور کی بیٹی نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دے دی

خیر پور (پی این آئی) گزشتہ روز سندھ میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خیرپور سے گدھا گاڑی مزدور کی بیٹی نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ اس حوالے سے سندھی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پروین شیخ ولد غلام شاہ شیخ نے میونسپل کمیٹی خیرپور کے وارڈ 1 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار منٹھار شیخ کو شکست دے دی ہے۔منٹھار شیخ کو سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور ان کی بیٹی پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ جیلانی نے امیدوار نامزد کیا تھا۔

لیکن اسے گدھا گاڑی مزدور کی بیٹی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جو کہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہی تھی۔بلدیاتی انتخاباب میں پروین شیخ نے 430 ووٹ حاصل کیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close