کراچی کا مئیر کس سیاسی جماعت سے ہو گا؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی ) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے دعوی کیاہے کہ کراچی میں مئیرایم کیوایم کا ہی ہوگا،آنے والے دنوں میں حالات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی میئر کو یہ اجازت بھی نہیں ہوگی کہ تنظیم سے ہٹ کر ایک دستخط بھی کر سکے،وہ لڑناجانتےہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حقوق کا تعین ہوچکا ہے،حقوق کے حصول کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے،جس نے تنظیم کے طورپر کام نہیں کیا اسے دوبارہ تربیت کیلئے طلب کیاجائے گا،ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی کے باوجود تنظیم کامیابی کے منازل طے کر رہی ہے۔

انکا کہناتھاکہ تمام ادارے اور لوگ جانتے ہیں کہ اس شہر کی نمائندہ جماعت کونسی ہے،ہمارا ایک دوسرے سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، آپ نے اپنا حوصلہ قائم نہ رکھا تو کچھ بہتر نہیں ہوگا،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 24 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں تمام ٹاؤنز اور یوسیز تنظیمی ایمرجنسی ڈیکلیئر،یادرہے کہ گزشتہ روزسندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جی ڈی اے دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے،غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی نے میونسپل کمیٹی کی 161 نشستیں جیت لی ہیں جب کہ 16 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔اعداد و شمار کے تحت جی ڈی اے کو 14 نشستیں ملی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کو 6 اور جے یو آئی (ف) کو پانچ نشستوں پر کامیابی ملی۔ٹاؤن کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی 305 نشستوں کے ساتھ دیگر جماعتوں کے مقابلے میں بہت آگے ہے جبکہ جی ڈی اے کے 49 امیدوار اور 38 آزاد امیدوار کام یاب قرار پائے۔اعداد و شمار کے تحت پی ٹی آئی کے 8، جے یو آئی (ف) کے 6 اور دیگر جماعتوں کے 7 امیدواران کام یاب ہوئے۔

close