کیا سوچا تھا کس کو آرمی چیف بنائوں گا؟ عمران خان نے آخر کار بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف رکھوانا چاہتا تھا، جبکہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ نومبر میں آرمی چیف کس کو بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ جب رجیم چینج کرتا ہے تو وہ کیا بہتری کے لیے کرتا ہے؟، امریکہ جب رجیم چینج کرتا ہے تو اپنے مفادات کے لیے کرتا ہے ہمارے لیے نہیں کرتا۔

 

کیا ہم امریکہ کو اپنے اڈے دے دیں؟۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سوچا تھا، جب وقت آئے گا تو جو میرٹ پر ہوگا اسے آرمی چیف بنادوں گا، میں نے کبھی میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، میں نے کبھی بھی میرٹ سے ہٹ کر فیصلہ نہیں کیا، کبھی اپنے کسی دوست رشتہ دار کو میرٹ سے ہٹ کر نہیں لگایا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کا تو قتل عام ہو رہا ہے، ان لوگوں نے سب اداروں پر اپنے لوگ بٹھا دیے ہیں، نواز شریف تو اپنی پسند کا آرمی چیف لایا تھا۔عمران خان نے کہا کہ مجھے کبھی شک نہ تھا کہ جب اقتدار میں آؤں گا تو یہ اکھٹے ہوجائیں گے، ان کو ڈر فوج سے، آئی ایس آئی سے ہوتا ہے، ان کو پتہ ہوتا ہے کہ ان کی چوری پکڑی جائے گی، عمران خان کو اپنی چوری نہیں بچانی، اپنا کوئی آرمی چیف نہیں لانا، ان لوگوں کے ذہن میں خوف آگیا تھا کہ میں جنرل فیض کو لانا چاہتا ہوں، ان کو خوف تھا کہ ایسا ہوا تو ان کا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 26 سال پہلے کہا کہ زرداری اور نوازشریف دونوں چور ہیں، زرداری اور نواز شریف ہمیشہ ایک دوسرے کے بارے میں سچ کہتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں