نان فائلر پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس کتنا بڑھا دیا؟ منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلر پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس 100 فیصد بڑھانے کی تجویز منظور کرلی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سینیٹرز سعدیہ عباسی، محمد طلحہ محمود، ذیشان خانزادہ، انوار الحق کاکڑ کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر، ممبر پالیسی ایف بی آر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلرز کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس 100 فی صد بڑھانے کی تجویز منظور کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو ہدایت دی کہ آرڈی ننس کے ذریعے قانون سازی نہ کی جائے، جو بھی قانون سازی ہو اسے بل کی شکل میں لایا جائے۔

close