اے این ایف میں مزید دس ہزار نوکریاں دینے کا فیصلہ، شاہ زین بگٹی کا ادارے کو مؤثر اور فعال بنانے کا اعلان

اسلام آ با د (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کو مزید فعال اور بہتر بنایا جائے گا،پاکستان نے انسدادِ منشیات کے لیے اقوام متحدہ کے تعاون سے کنٹری پروگرام کا آغاز کیا ہے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے گی،ہماری کوشش ہے کہ اے این ایف میں مزید دس ہزار اہلکار بھرتی کیے جائیں۔ بدھ کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے عالمی ادارہ انسدادِ منشیات کے ڈائریکٹر کی ملاقات کی،

ملاقات میں وفاقی وزیرنے پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کو مزید فعال اور بہتر بنایا جائے گا۔پاکستان نے انسدادِ منشیات کے لیے اقوام متحدہ کے تعاون سے کنٹری پروگرام کا آغاز کیا ہے۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اے این ایف میں مزید دس ہزار اہلکار بھرتی کیے جائیں، اے این ایف میں انٹیلیجنس آپریشن کے لیے خصوصی سیل قائم کیا جائے گا۔ملاقات میں وفاقی وزیر کی انسدادِ منشیات کے لیے عالمی ادارہ کے تعاون اور کوششوں کی تعریف کی۔۔۔۔

close