حکمرانوں نے آئی ایم ایف اورامریکہ کی غلامی نہیں چھوڑی توتبدیلی نہیں آئیگی، جماعت اسلامی بھی میدان میں آ گئی

کوئٹہ (آئی این پی) امیر جماعتِ اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے مظلوم عوام کیساتھ حکمرانوں کارویہ ٹھیک نہیں۔حکمرانوں نے آئی ایم ایف وامریکہ کی غلامی نہیں چھوڑی توتبدیلی نہیں آئیگی۔سیاسی، آئینی، پارلیمانی اور اقتصادی بحران گھمبیر ہورہا ہے، حکومت اور اپوزیشن آزمائے ہوئے ہیں، اقتدار کی کرسی ہی اِن کا اولین مسئلہ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا، ناٹک اور حربے استعمال کرنا پاور پالیٹکس کا کھیل بنا ہوا ہے۔

پاکستان کے بحرانوں کے خاتمہ کے لیے سنجیدہ، اہل، دیانت دار اور ملک بھر کے اہل، محب وطن افراد کو متحد کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اسٹیبلشمنٹ 70 سال سے اختیار کردہ اپنے طریقہ کار پر نظرثانی کرے، سیاسی انتخابی حکومت سازی کی انجینئرنگ اب ملک و ملت کے لیے بہت بڑا خطرہ بن گئی ہے۔ افواجِ پاکستان، آئین، نظریہ پاکستان اور قومی سلامتی کے تحفظ کو اپنا مرکز و محور بنالیں۔ افواج، عدلیہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سول بیوروکریسی قومی سلامتی کے تحفظ، اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنا نیا کردار متعین کرے جو آئین کی روح کا پابند ہو، وگرنہ سیاسی دلدل میں قومی سیاست، ادارے اور زیادہ داغ دار ہوں گے جو سراسر ملک کا نقصان ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعتِ اسلامی انتخابی اصلاحات کے ساتھ متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات چاہتی ہے۔ ملک میں سیاسی، سماجی، اقتصادی بحران ناقابلِ کنٹرول ہوگیا ہے۔ ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی قدر کی مسلسل کمی، اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل گراوٹ اور انجینئرڈ تباہی خطرناک ہے۔ قومی قیادت کو قومی ڈائیلاگ اور قومی ترجیحات پر اتفاق کرنا ہوگا۔ سیاسی اختلافِ رائے اور احتجاج سیاسی جمہوری جماعتوں کا آئینی حق ہے لیکن شدت، انتہاپسندی، عدم برداشت ہر ایک کی عزت کے لیے خطرہ اور خوفناک سماجی ماحول ہے۔ یہ صورتِ حال ملک کو انارکی اور مارشل لا کی طرف دھکیل دے گی۔

حکومت اور اپوزیشن قیادت انجینئرڈ حالات کا آلہ کار نہ بنیں، اپنا قومی جمہوری کردار ادا کریں۔ الزام تراشیاں، سیاست کو کھلنڈروں کا کھیل بنانا سب کے لیے تباہی ہوگی۔مختلف علاقوں سے حقوق کے حصول کی تحریکیں واحتجاجی آوازیں مبنی برحق ہیں۔ سال بہ سال یہ رونایہ احتجاج تو جاری رہتاہے لیکن عوام کوجائزآئینی حقوق نہیں مل رہاجولمحہ فکریہ ہے۔ وعدہ خلافی،یوٹرن کے نام عوام سے جھوٹ وغلط بیانی کرنابدترین ظلم ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close