عمران خان نے ایک اور میدان میں حریفوں کو مات دے دی

لاہور(پی این ائی)سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک کے بعد سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسٹاگرام پر بھی حکمرانی کرلی،عمران خان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد 7 ملین ہوگئی ہے۔فالوورز میں اضافے کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز ہیں۔عمران خان انسٹاگرام اکائونٹ پر عوام کو اپنی پارٹی کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

اس کے علاوہ کبھی کبھی اپنے ماضی کی حسین یادیں بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔اقتدار سے ہٹنے کے بعد عمران خان انسٹاگرام پر کافی فعال رہتے ہیں وہ اپنے جلسوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جن پر لاکھوں لائکس آتے ہیں۔ٹوئٹر پر عمران خان کے ایک کروڑ 67 لاکھ فالوورز ہیں، ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے 71 لاکھ جب کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے فالوورز کی تعداد صرف 47 لاکھ ہے۔

فیس بک پاکستان میں سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ہے، فیس بک پر تحریک انصاف کے چیئرمین کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہے، مریم نواز صرف 20 لاکھ جب کہ بلاول بھٹو زرداری کے فالوورز 6 لاکھ 76 ہزار ہیں۔

close