لاہور(آئی این پی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ کچھ دنوں کی بات خبر کچھ اور ہو گی، عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور ان کے ساتھ شریفوں والا رویہ نہیں رکھا، اگر (ن)لیگ والے انتظار کرلیتے تو آئینی بحران پیدا نہ ہوتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ صوبہ میں آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے ،حمزہ شہباز وزیر اعلی نہیں ۔حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیاگیا جس سے میں بیہوش ہوگیا ،الیکشن متنازعہ نہیں بلکہ الیکشن ہوا ہی نہیں،اسمبلی کی کارروائی کو روکا گیا،
جہاں ووٹ کاسٹ کرنے تھے وہاں پولیس آ گئی تھی،پولیس جوتے پہن کر ہاس میں داخل ہوئی ،ایوان ہمارے لئے مقدس ہے۔ انہوںنے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہے ان کے ساتھ جو کچھ کیاگیا صدر خاموش نہیں رہیں گے، رات کو چیف سیکرٹری اور آئی جی نے گورنر ہاس پر قبضہ کیا ،اس معاملے کو خود دیکھوں گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں