اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دعوی سامنے آگیاجس میں کہاگیا ہے کہ عید کے بعد عوام میاں نواز شریف کو پاکستان میں دیکھیں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے دعوی کیا ہے کہ عید کے بعد آپ میاں نواز شریف کو پاکستان میں دیکھیں گے۔جاوید لطیف نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی حکومت پر دبائو ڈالے گی تو ان کے خیال میں الیکشن میں جانا چاہیے۔
ٹی وی پروگرام میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں۔سعید غنی نے کہا کہ عمران خان غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، عمران خان کے غلط بیانیہ کا مقابلہ قوم کے سامنے حقائق رکھ کر کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی نہ کوئی کہانی ایسی گھڑنی تھی تاکہ کارکردگی سے نظر ہٹے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں