قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ میں تاخیر کیلئے کیا کرنا چاہئے؟ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان کو ہدایات دیدیں

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں ارکان لمبی لمبی تقاریر کریں گے تاکہ ووٹنگ نہ ہوسکے۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 98 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی سے استعفے نہ دینے کی تجویز دے دی اور کہا کہ ہمیں اسمبلی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں دھمکی آمیز خط پر بات نہیں کی، سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ پر بھی کچھ نہیں کہا، ان کو اچکن آسانی سے نہیں پہننے دیں گے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کی کاپی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10بجے طلب کرلیا گیا ہے۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close