اسلام آ باد (آئی این پی ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو ضمیر فروش اور غلام قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ آپ قاسم خان سوری نہیں بن سکتے، قاسم خان سوری بننے کے لیے خون میں وفا،بہادری چاہیے، آپ نے ووٹ اور ڈپٹی اسپیکرشپ عمران خان کے نام پر لی اور فرنگیوں کے غلاموں کو بیچ دی ۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں۔
قاسم سوری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ قاسم خان آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے کیونکہ قاسم خان سوری بننے کے لیے خون میں وفا،بہادری چاہیے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ قاسم سوری بننے کیلئے جذبہ، دھرتی سے محبت چاہیے، غلامی سے نفرت، ذہنی آزادی، زندہ ضمیر چاہیے ہوتا ہے۔ قاسم سوری نے کہا کہ آپ نے ووٹ اور ڈپٹی اسپیکرشپ عمران خان کے نام پر لی اور فرنگیوں کے غلاموں کو بیچ دی، آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں