عثمان بزدار کو قربانی کا بکرا بنا کر بھی نہ کپتان کی کپتانی بچ سکے گی، نہ چوہدری پرویزالہٰی وزیراعلیٰ پنجاب بن سکیں گے، اپوزیشن نے بڑا دعویٰ کر دیا

کوئٹہ (آئی این پی) پا کستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنی کرسی بچانے کیلئے عثمان بزدارکوقربانی کابکرابنادیاوسیم اکرم پلس اپنے کپتان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے تاکہ کپتان کی کپتانی بچ سکے نہ کپتان کی کپتانی بچ سکے گی اورنہ چوہدری پرویزالہٰی پنجاب کاوزیراعلیٰ بن سکیں گے۔

منگل کو ق لیگ کی عدم اعتماد تحریک میں عمران نیازی کی حمایت کے فیصلے پرردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے عمران نیازی نے کرسی بچانے کیلئے لوٹ سیل میلہ لگایاہے قوم ان سے سوال کرتی ہے کہ وزارت اعلیٰ دیکرخریدناحلال ہے؟تمہیں جنوبی پنجاب کاوزارت اعلیٰ قبول نہیں،تم خاک جنوبی پنجاب کے باسیوں کوصوبہ بناکے دینگے؟انشااللہ مرکزاورپنجاب دونوں کے پچز پر شکست عمران نیازی کامقدرہے انہوں نے کہا کہ ق لیگ کی عدم اعتماد تحریک میں عمران نیازی کی حمایت کے فیصلے پرردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے اپنی کرسی بچانے کیلئے عثمان بزدارکوقربانی کابکرابنادیاوسیم اکرم پلس اپنے کپتان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے تاکہ کپتان کی کپتانی بچ سکے نہ کپتان کی کپتانی بچ سکے گی اورنہ چوہدری پرویزالہٰی پنجاب کاوزیراعلیٰ بن سکے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close