تحریک عدم اعتماد سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو بڑی حمایت مل گئی، کتنے اراکین اسمبلی نے حمایت کی یقین دہانی کرا دی؟ اپوزیشن صفوں میں ہلچل

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان سے جےپرکاش کی قیادت میں 4 اقلیتی ارکان قومی اسمبلی نےملاقات کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔نجی ٹی وی” ” کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں شہنیلا رتھ ، لال چند ملہی اور جمشید تھامس بھی شامل تھے ، اقلیتی ارکان کی جانب سے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے۔

کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ، آپ نے ہمیں ہمیشہ نہ گھبرانے کا مشورہ دیا ، آپ کی قیادت میں پارٹی کے ساتھ ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ ناراض لوگ بھی جلد راضی ہو جائیں گے ،27 مارچ کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ، جن کو ٹکٹس کا لالچ دیا گیا ہے وہ بھی ہمارے کارکنوں کی تعداد دیکھ کر واپس آجائیں گے ۔ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد ان چوروں کو چھوڑوں گا نہیں ، مفاد پرست ٹولہ ملک لوٹ کر کھا گیا، اب احتساب کی باری آئی تو چیخیں نکل رہی ہیں ۔

close