علیم خان کی ن لیگ میں شمولیت، باقاعدہ اعلان کب متوقع ہے ؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل مچ گئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق علیم خان اور نوازشریف کی ملاقات لندن میں ہوئی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہناہےکہ نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات بدھ کے روز ہوئی جو تقریباً تین گھنٹے جاری رہی جب کہ جہانگیرترین ملاقات میں موجود نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات کا اہتمام مشترکہ دوستوں نے کیا جس میں علیم خان نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ ان کے ساتھ تین سال میں کیا ہوتا رہا اوران کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ علیم خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان نے لندن آنے سے قبل شہباز شریف سے بھی لاہور میں ملاقات کی تھی۔واضح رہےکہ حال ہی میں ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں