عمران خان کون ہوتے ہیں ہمیں دھمکیاں دینے والے ، ہمارے کارکنوں کے گھروں میں بھی لاٹھیاں پڑی ہوئی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کی دھمکی

اسلام آباد ( پی این آئی) اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد سید خورشید شاہ اور مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کی ، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کون ہوتے ہیں ہمیں دھمکیاں دینے والے ، ہمارے کارکنوں کے گھروں میں بھی لاٹھیاں پڑی ہوئی ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان جا رہے ہیں۔

ہم نے اسی لئے تو اتنی کوشش کی ہے ، عدم اعتماد کی تحریک جلد آئے گی ، آج اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ عدم اعتماد کی تحریک کیلئے کب درخواست دائر کی جائے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی امنگوں کے مطابق نتائج حاسل ہوں گے ، ہم سیاسی جماعتیں ہیں ہمیں اپنے ماضی کو بھولنا پڑتا ہے ، ہر سیاسی جماعت کا اپنا فورم ہے جہاں وہ اپنے فیصلے کرتے ہیں ، ملک جن حالات سے گزر رہا ہے اب عوام بھی ہمارے ماضی کی یادیں دہرانے کو پسند نہیں کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام ، یہ ایک سیاسی عمل ہے ، اکثریت حکومت کے خلاف ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close