سسرالیوں نے 2 بچوں کا باپ داماد قتل کر ڈالا، خود کشی کا الزام لگا کر فرار ہو گئے

کراچی (پی این آئی) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سسرالیوں نے فائرنگ کر کے 2 بچوں کے باپ اپنے داماد کو قتل کر دیا، مقتول اپنی بیوی بچوں کو لینے سسرال آیا تھا کہ سسرالیوں کے ہاتھوں مارا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق گلشن معمار میں عدنان نامی شخص کو اس کے سسرالیوں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتول کی بیوی گزشتہ تین چار روز سے سسرال میں تھی اور وہ اسے لینے گیا تھا۔ مقتول عدنان کا سسرال میں اپنے سسر اور بیوی کے تین بھائیوں سے جھگڑا ہوا جس کے دوران سسرالیوں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔

عدنان مالاکنڈ درگئی سے تعلق رکھتا تھا، اس کی 2019ء میں شادی ہوئی تھی، 2 بچے تھے اور وہ پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سسرالیوں نے داماد کو قتل کرنے کے بعد دعویٰ کیا کہ اس نے کشی کر لی ہے۔ واقعے کے بعد ایک شخص تھانے آیا اور کہا کہ ہمارے داماد نے خود کو گولی مار دی ہے اور اس کے بعد وہ غائب ہوگیا، جبکہ مقتول کے سسر اور تینوں سالے گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔۔۔

close