اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئن رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد کردی۔رشید الحسن نے وزیراعظم پاکستان کے بارے میں توہین آمیز بیانات دیے تھے جس پر حکومت نے ان کے خلاف سخت نوٹس لیا تھا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے بھجوائے گئے شوکاز کا جواب نہیں دیا اور ان پر پابندی حکومت کی ہدایات پر لگائی گئی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بھی رشید الحسن پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رشید الحسن کے ریمارکس کا حکومت کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں