رات گئے پاکستان لرز اٹھا، زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام گھروں سے باہر نکل آئے

سوات (پی این آئی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردو نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کی گہرائی 120 کلومیٹر زیر زمین اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے باعث کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

close