سرکاری ملازم کی25 سال نوکری یا 55 سال عمر پر ریٹائرمنٹ ، نئی پنشن اسکیم کی منظوری دے دی گئی

کراچی (پی این آئی) سرکاری ملازمین کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کرتے ہوئےسندھ کابینہ نے نئی پینشن اسکیم کی منظوری دیدی ہےاب نئے رولز کے تحت سرکاری ملازم 25 سال بعد یا 55 سال عمر کے بعد ریٹائر ہوگا ،اس وقت کسی انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کو 24سال کے بچوں کو پنشن ملتی ہے،نئے رولز میں اب بچوں کی عمر 24 سے کم کر کے 21 سال کر دی گئی۔گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں سندھ کابینہ نے سی پی ایل سی رولز 2022 کی بھی منظوری دیدی ،سندھ کابینہ نے رینجرز کے اینٹی ٹیررازم کے اختیارات مزید 90دن بڑھانے کی منظوری دیدی، رینجرز کے پاور اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت اختیارات 23 دسمبر 2021کو ختم ہوگئے تھے۔

کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے بشمول پی پی پی موڈ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 58 بلین روپے کے ڈیٹ سپورٹ فنڈ کا اجرا،، زکوٰۃ کونسل کی تشکیل نو ، خواجہ سراؤں کے لیے ملازمت کا 0.5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا اور ہر ضلع میں تہواروں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ کے اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، اے سی ایس ہوم، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔

close