اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی فضاء فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید، 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آئے واقعے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ناکے پر معمول کی چیکنگ کیلئے ایک موٹرسائیکل کو روکا تو موٹرسائیکل پر سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گیا، جبکہ 2 اہلکاروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں حملہ آور بھی مارے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بند کر دی۔ جبکہ مزید تفتیش کا بھی آغاز کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں