وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اگلے تین سے چاہ ماہ میں مہنگائی پر قابو پانے کا دعویٰ

اسلام آباد( پی این آئی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چاروں شریف سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں یہ چاہتے ہیں کہ جو ہاتھ عمران خان کے سر پر ہے اور ہاتھ ان کے سر پر آجائے لیکن وہ ہاتھ اس بار ان کے سرپر نہیں گردن پر آئے گا ۔ نواز شریف سے زیادہ شہباز شریف کرپٹ ہیں۔خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف نہیں جاتا آئی ایم ایف جانا ہماری مجبوری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ

دنیا جانتی ہے کس طرح دو خاندانوں نے ملکی خزانے کو لوٹا اور ان کی سزا عوام بھگت رہے ہیں ۔ لوگ عمران خان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے ان لوگوں پر جو کیسز ہیں ان کے فیصلے ضرور ہو نگے ،لوگ ان چوروں کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں،ملک کا معاشی و اقتصادی مسئلہ ہمیں جہیز میں ملا، آئی ایم ایف کے پاس پہلی مرتبہ نہیں 23 ویں مرتبہ جانا پڑا، کوئی آئی ایم ایف میں جانا پسند نہیں کرتا، چوروں ڈاکوؤں اور کم ظرفوں نے ملک کو اتنا لوٹا کہ

بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، یہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں تو حلال عمران جائے تو حرام ہے۔ انہوں نے کہا شریف خاندان کی خواہش ہے کہ جو ہاتھ عمران خان کے سر پر ہے وہ ہاتھ اب ان کے سر پر بھی لیکن اس بار وہ ہاتھ ان کے سر پر نہیں گردن پر آئے گا ۔ نوازشریف آنا چاہتے ہیں آئیںنہیں آنا چاہتے نہ آ ئیں وہ موسم بہار کے انتظار میں ہیں۔ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کر پٹ ہیں راتیں،باتیں اور ملاقاتیں چلتی رہتی ہیں لیکن میں پاکستان میں نواز شریف کی سیاست نہیں

دیکھ رہا ، چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں، میں سیاست میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی لڑائی کرتا ہوں، کل جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ ہوا اب ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں، اندھی اپوزیشن دو دو لانگ مارچ کر رہے ہیں ایک مرتبہ ہی کرو تاکہ ٹوکرہ آپ پر رکھ دیا جائے، لانگ یا لونگ مارچ کریں کچھ بھی کریں، ہم لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں کریں گے، 23 مارچ کو او آئی ایس کے مہمان آ رہے ہیں، جے ٹین بھی فضائی مارچ کرے گا،

23مارچ کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے یہ دفاعی اہمیت کا دن ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے دو ڈیم بنا رہے ہیں، اگلے تین سے چاہ ماہ میں مہنگائی پر قابو پالیں گے۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہو گی ، سانحہ مری سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے اس پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتا ، وزیراعظم اگلے ماہ چین جار ہے ہیں ، عمران خان کی حکومت ٹکا کر پانچ سال پورے کر ے گی ساڑھے تین سال ہو چکے ہیں 4,8،22کو بھی گھر گئے ہیں ، حکومت کا چوتھا سال ایسے ہی نکل جائیگا اور پانچواں سال الیکشن کا ہے۔ #/s#

close