کوئٹہ‘ رہا ہونے والے ینگ ڈاکٹرز نےپھر ریڈ زون جانے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ (آئی این پی)کوئٹہ میں رہا ہونے والے ینگ ڈاکٹرز نے پھر ریڈ زون جانے کا اعلان کیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایف آئی ار واپس لینے پر صوبائی حکومت نے شکست تسلیم کرلی ہے۔رہا ہونے والے ڈاکٹرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم پھر ریڈ زون جائیں گے، لاٹھی یا قید سے نہیں ڈرتے۔ینگ ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ ریڈزون سے گرفتار ہوئے تھے پھر وہیں جائیں گے۔خیال رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج اوپی ڈیز و آپریشن تھیٹر سروس سے بائیکاٹ 33ویں روز میں داخل ہوگیا جس کے باعث مریض رول گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے کے باجود احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر واپس لینا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات فراہم کرنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔۔۔۔۔

close