نواز شریف سے ڈیل کی کوششیں، سابق وزیراعظم کس بات پر ڈٹ گئے، پہلے مرحلے میں بریک تھرو نہ ہو سکا

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف سے ڈیل کی کوششوں کے پہلےمرحلے میں بریک تھرو نہ ہوسکا، انہوں نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے کڑی شرائط رکھ دیں، ، نوازشریف نے یہ شرائط اہم ملکی شخصیت کے قریبی عزیز سےملاقات میں رکھیں۔نجی ٹی وی نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ نوازشریف نے شرط رکھی کہ پہلےحکومتی اتحادیوں کوعلیحدہ کریں۔

شرط رکھی گئی کہ حکومتی اتحادی علیحدہ ہوں پھرعدم اعتماد کا سوچیں گے۔دوسری شرط یہ ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں 3ماہ میں الیکشن کرانا ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق دوسری جانب سے مریم نواز پر تحفظات بھی قائم ہیں، شریف خاندان کے خلاف مقدمات پر بھی معاملات طے نہ ہوسکے لیکن اگلےماہ کے وسط میں مذاکرات کا دوسرامرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ ٹی وی چینل کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایازصادق کو نوازشریف نے اہمیت نہ دی، صرف سرسری ملاقات ہوئی، ایازصادق کو درخواست کے5روز بعد ملاقات کا وقت ملا جو اکیلے نہ ہوسکی۔

close