موٹروے پھر کہاں کہاں سے بند کر دی گئی؟ حدِ نگاہ صفر ہو گئی

لاہور(پی این آئی)موٹروے پھر کہاں کہاں سے بند کر دی گئی؟ حدِ نگاہ صفر ہو گئی۔۔ موٹروے کے مختلف حصوں کو شدید دھند کی باعث بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کے مطابق تاحد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے ایم تھری کولاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹرویز مسافروں کی حفاظت نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے۔

شہری موٹروے پر سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں اور رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ شدید دھند کے باعث یہ مسلسل تیسرا دن ہے کہ موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کیا جارہا ہے،گزشتہ روز دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں