جیکٹ اتارو، وفاقی وزیر علی زیدی کو سکیورٹی نے برطانوی پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا

لندن (پی این آئی) پاکستان میں جہاز رانی کے وفاقی وزیر علی زیدی ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں سے خبر آئی ہے کہ علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی زیدی منگل کے روز ممبرانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے لیے برطانوی دارالعوام یعنی ہاؤس آف کامنز پہنچے۔ اس موقع پر پورٹیکلس ہاؤس سے پارلیمنٹ جانے والے راستے میں سیکیورٹی نے وفاقی وزیر کو روک لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی نے پاکستان کے سٹائل میں اپنے پروٹوکول اور وزارت کے رعب میں تلاشی دینے سے انکار کر دیا، جس پر انہیں سیکیورٹی نے 10 منٹ تک روکے رکھا۔ اس حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے برطانوی پارلیمنٹیرین نے ملاقات کے لیے بلایا تھا، سیکیورٹی نے جیکٹ اتارنے اور موبائل دینے کا کہا تو میں نے کہا کہ واپس جانا چاہتا ہوں۔

ںوفاقی وزیر علی زیدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں واپس چلا گیا تو برطانوی پارلیمنٹیرین کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی۔۔۔۔

close