ن لیگ نے سوال اٹھا دیا، الزام ثاقب نثار پر لیکن جواب تحریک انصاف کیوں دے دہی ہے؟

لاہور (پی این آئی) سابق چیف جسٹسثاقب نثار پر لگنے والے الزامات کا جواب تحریک انصاف کی قیادت کیوں دے دہی ہے؟ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کیا آپ اپنے ردِعمل سے ثابت کررہے ہیں کہ آپ بینیفشری ہیں؟انہوں نے سوال کیا کہ ایسا کیوں ہے کہ الزام سابق چیف جسٹس پر لگا مگر وضاحتیں، صفائیاں، دلیلیں ایک سیاسی پارٹی دے رہی ہے؟

اسی حوالے سے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس سے سوال کیا تھا کہ ثاقب نثار بتائیں کہ آپ کو کس نے مجبور کیا؟۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close