ایک اور بجلی بم تیار، بجلی کمپنیوں نے فی یونٹ 4 روپے 75 پیسے قیمت بڑھانے کی درخواست کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی صارفین پر بجلی بم گرائے جانے کی نئی خبر آنے والی ہے کیونکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی۔ بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔ اس درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔

مذکورہ اضافے کی درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے کی گئی ہے۔ دوسری جانب کےالیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی جس کی سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔۔۔۔

close