وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے ان کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔

دستک سن کر گھر سے باہر آنے والی لڑکی قتل کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) گزشتہ شب کراچی کے علاقے گنجان آباد رہائشی علاقے گلستانِ جوہر میں گھر کے دروازے پر دستک ہوئی اور گھر کے اندر سے لڑکی کے باہر آنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 11 میں نامعلوم ملزمان نے دروازے پر دستک دی، جسے سن کر جیسے ہی لڑکی باہر آئی ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے 15 سالہ قمروش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کا کہنا ہے کہ پولیس حکام قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close