شہباز شریف خاندان ٹی ٹی اسکینڈل، گرفتار ملزم علی احمد خان نے شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ میں مدد کی، نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ

لاہور(آئی ا ین پی ) شہباز شریف خاندان ٹی ٹی اسکینڈل میں گرفتار ملزم علی احمد خان سے نیب تحقیقات سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم علی احمد خان نے شہباز شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ میں مدد اور اعانت کی، ملزم 2002 سے 2018 تک ڈی جی پی آر اور چیف منسٹر ہاس میں ملازم رہا اور شہباز شریف کا بے نامی دار ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے ملزم کی بھرتی کے لیے رولز میں نرمی بھی کی، دوران ملازمت ملزم نے 2 بے نامی کمپنیز کی تشکیل میں مدد اور سہولت کاری کی۔۔۔۔

close