مولانا طارق جمیل کے حادثے کی زیر گردش خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کے حادثے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم اب مولانا طارق جمیل کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اس حوالے سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔

مولانا طارق جمیل کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے حادثے کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ  الحمد اللہ، مولانا بالکل ٹھیک اور خیر و عافیت سے ہیں۔

close