لاہور(پی این آئی)لاہور میں بخار کی گولی کی فراہمی کے محکمہ صحت کے دعوے دھرے رہ گئے۔ میڈیکل اسٹورز پر دوا کی قلت اب بھی برقرار ہے جس کے باعث دوا کے لیے مریض اور ان کے لواحقین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی میڈیکل اسٹور پر بخار کی گولی نہیں مل رہی، اسپتالوں میں مریضوں کا رش ہے،
سروسز اسپتال میں ایک بستر پر 2، 2 مریض زیرعلاج ہیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے موجودہ صورتحال کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بخار کی دوا کی کوئی قلت نہیں، بعض لوگوں نے حقائق کو مسخ کر کے پروپیگنڈا کیا۔علاوہ ازیں پنجاب میں ڈینگی کے کیسز کی شدت کم نہ ہوئی۔ لاہور میں ڈینگی سے مزید چھ افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید 380 افراد ڈینگی سے بیمار ہوگئے۔
پنجاب بھر میں ڈینگی کے 501 مریض سامنے آئے، اسلام آباد میں ڈینگی سے بیمار مزید 2 افراد کے انتقال کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19ہوگئی ہے۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے ڈینگی کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات مانگ لیں۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں