اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت اور تحریک کے معاہدے پر عملدرآمد کرانے والی کمیٹی کے کنوینر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم تحریک کو قومی دھارے میں خوش آمدید کہیں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ موجودہ معاہدہ ایک عارضی حل ہے، 7 سے 10 دن میں معاہدے پر عملدرآمد کی صورت میں سعد رضوی کی
رہائی سمیت دیگرتفصیلات سامنے آجائیں گی۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم موجودہ معاہدے کی تمام تفصیلات سے باخبر رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے تحریک کی فنڈنگ کے کوئی ثبوت نہیں دیکھے جب کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی پر پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی، تحریک اسے قبول کرے گی اور ہم تحریک کو قومی دھارے میں خوش آمدید کہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں