لاہور(پی این آئی) محکمہ خزانہ پنجاب نے پنشن اصلاحات پر مزید ورکنگ شروع کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جہاں دیگر مالیاتی پالیسیوں بارے جائزہ لیا گیاوہیں پنشن اصلاحات کے حوالے سے بھی بحث ہوئی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے ریگولر پوسٹوں پر پنشن فری بھرتیوں کی تجویز دی ہے۔
پنجاب میں سرکاری بھرتیوں کے لیے کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی کو ترجیح دی جائے گی اور کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو صرف تنخواہ اور الائونسز ہی دئیے جائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ سے مستقل ہونے والے ملازمین کے لیے پنشن پالیسی تبدیل ہوگی جس کی باقاعدہ کابینہ سے منظوری لی جائے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں