زمین لرز اٹھی، ایک بارپھر پاکستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

سوات(پی این آئی)زمین لرز اٹھی، ایک بارپھر پاکستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔۔۔ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سوات میں آنے والے زلزلے کے فوری بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شد ت4.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیرزمین گہرائی212کلومیٹر اور اس کا مرکزکوہ ہندوکش تھا۔

close