اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں ملک میں کورونا کیسز کی شرح اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، چوبیس گھنٹوں میں 698 کیس رپورٹ ہوئے اور نو مریضوں کا انتقال ہوا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے 9 مریض جاں بحق ہوگئے ،
جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار386 ہوگئیں۔این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار95 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 698 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.65 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار524 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار234 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار814 ، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار171 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار519 اور بلوچستان میں 33 ہزار196 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 701 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار383، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار441 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں