عید میلاد النبیؐ، گورنر ہاؤس کراچی میں لنگر قائم کر دیا گیا، 19 اکتوبر تک غریبوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائےگا

کراچی (پی این آئی) گورنر ہاؤس کراچی میں لنگر کا اہتمام کر دیا گیا ہے جہاں 19 اکتوبر تک غریبوں کو کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے گورنر ہاؤس کی طرف سے جاری اعلان میں کہاگیاہے کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں لنگر کا اہتمام کیا گیا جو کہ 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔سندھ کے گورنر عمران اسماعیل لنگر کے معملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں لنگر 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ گورنر ہاؤس کا گیٹ عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوا لیکن اس حساب سے یہاں مہنگا نہیں ہونے دیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اس مرتبہ عید میلا النبیؐ کو خصوصی اہتمام کے ساتھ منانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ ملک بھر کی اہم عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ شہریوں نے بھی اپنے گھروں کو سجایا ہے۔۔۔۔

close