پاکستان کے عوام کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو تھے،وزیر اعظم عمران خان کا محسن پاکستان کو خراج عقیدت

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ “ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر بےحد افسردہ ہوں۔ہمیں ایک جوہری اسلحے سےلیس ریاست بنانےمیں انکے اہم کردار کےباعث قوم انہیں محبوب رکھتی تھی۔ انکی اس خدمات نےہمیں خود سےبہت بڑے ایک جارحیت پسند اور جوہری ہمسائےسےمحفوظ بنایا۔ عوامِ پاکستان کیلئےان کی

حیثیت ایک قومی ہیرو کی سی تھی۔انہیں ان کی وصیت کے مطابق فیصل مسجد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں”۔۔۔۔۔

close