اسدعمر نے ٹوئٹر پر یورپ اور امریکا میں فیک سرٹیفکیٹ کی خبریں شیئر کردیں

اسلام آباد (آئی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے ٹوئٹر پر یورپ اور امریکا میں فیک سرٹیفکیٹ کی خبریں شیئر کردتے ہوئے کہا چینی ویکسین ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہیں،تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یورپ اور امریکا میں فیک سرٹیفکیٹ کی خبروں کو شیئر کرتے ہوئے کہا برطانیہ کامانناہے گورا سرٹیفکیٹ ، ویکسین ٹھیک اور

چائنیز ٹھیک نہیں، امریکا اور یورپ میں فیک سرٹیفکیٹ کی بھر مار کے باوجود فیصلہ سمجھ سے بالا ہے، چینی ویکسین ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہیں ، انہوں نے سوال اٹھایا کہ فیصلے طبی ضروریات کے تحت ہوتے ہیں یا نوآبادیاتی ذہنیت کے عکاس؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں