پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو کالا قانون قرار دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر مایوسی ہوئی، صدارتی آرڈیننس سے نیب قانون میں تبدیلی پارلیمنٹ کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے، تفصیلات کے مطابق وکلاء تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کا قانون خلاف میرٹ

ہے، مخصوص فرد کے لیے ترمیم طے شدہ قانون کی خلاف ورزی ہے،پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مخصوص فرد کے لیے ترمیم کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں، افسران کے پرکشش پیکیج پر بطور جج تقرری عدلیہ کی آزادی سے تجاوز ہے،مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ڈریکونین قانون کے خلاف بار کونسل سے مل کر لائحہ عمل طے کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں