سیڑھیوں سے گرنے کے بعد شہباز شریف نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں، مریم اورنگزیب کا وضاحتی بیان بھی آگیا

لاہور(پی این آئی) سیڑھیوں سے گرنے کے بعد شہباز شریف نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں، مریم اورنگزیب کا وضاحتی بیان بھی آگیا۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے شہباز شریف کے سیڑھیوں پر گرنے کے واقعے پر بیان جاری کیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ‎گزشتہ روز شہباز شریف پاؤں پھسلنے کے باعث سیڑھیوں پر گرگئے تھے

لیکن وہ کسی بڑی چوٹ سے محفوظ رہے۔ترجمان نے بتایا کہ طبی معالج نے ‎شہبازشریف کا معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام اور فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں