لندن کی ایک ایجنسی ٹھیک اور پاکستان کا سارا عدالتی نظام بے کار شریف خاندان اختلافات ، جھوٹ ، فریب اور ملک دشمنی کے آماجگاہ بن چکا ہے

لاہور (پی این آئی ) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شریف خاندان اختلافات ، جھوٹ ، فریب اور ملک دشمنی کے آماجگاہ بن چکا ہے آج انہیں لندن کی ایک ایجنسی ٹھیک اور پاکستان کا سارا عدالتی نظام بے کار لگ رہا ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایف آئی اے پوچھے تو شہباز شریف اپنے بیٹوں کے کاروبار سے لا تعلقی دکھاتے ہیں ، برطانوی عدالت میں کیس ہو تو یہ دونوں موصوف باپ بیٹا بن جاتے ہیں ،شریف خاندان کو کرپشن

اور لوٹ مار کے ساتھ انصاف بھی اپنی مرضی کا چاہئے ، حمزہ شہباز کو جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کے خیالات اچھے لگے ،موجودہ ججز کے بارے میں حمزہ شہباز کا کیا خیال ہے ۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ آئے روز شریف دور کی دو نمبریاں عوا کے سامنے آرہی ہیں ، 7 ارب 32 کروڑ اور 25 ارب کے کرپشن کیسز پر شہباز شریف کو سانپ سونگھ جاتا ہے ، اپنے دور کے ساڑھے 17 ہزار ارب کے آڈٹ پیراز کا آج تک شہباز شریف نے جواب نہیں دیا، شریف خاندان آج سے 8 سال قبل تین گنا مہنگی سڑکیں بناتا رہا ، شریف خاندان نے عوام کو جتنا چونا لگاناتھا ، لگا لیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں