حکومت کا بڑا فیصلہ،پاکستان سٹیزن پورٹل پر کسانوں کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلیے خصوصی کیٹیگری آلاٹ

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر کسانوں کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلیے خصوصی کیٹیگری آلاٹ کردی، کسان اپنےمسائل براہ راست سٹیزن پورٹل پردرج کرواسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے کسانوں کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکافیصلہ کرلیا اور پاکستان سٹیزن پورٹل پرکسانوں کے لئے خصوصی کیٹیگری آلاٹ کردی۔وزیراعظم کی ہدایت پرکسانوں کےمسائل کےحل کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہے ،

جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کسانوں کی شکایات کے فوری حل کیلئےاقدامات کریں اور کسانوں کےمسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے۔وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے تمام صوبائی حکومتوں کومراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ کسان اپنےمسائل براہ راست سٹیزن پورٹل پردرج کرواسکیں گے، کسانوں کوسرکاری دفاترکےچکرنہیں لگاناپڑیں گے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹریزافسران کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں، تمام صوبوں میں123سرکاری افسران کوذمہ داریاں تفویض کردی گئی۔وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے43پنجاب کے57افسران ۔ بلوچستان12سندھ4،وفاق4،آزادکشمیرمیں2افسران اور گلگت میں1سرکاری افسر کوذمہ داری سونپی گئی۔وزیراعظم آفس کے مطابق کسان کارڈ،بیج،پانی کی چوری،فصل،اجناس کی قیمتوں پرشکایات درج کرواسکیں گے ، جس سے کیڑے ماردوائیاں اور دیگر52مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو سکےگا ، کسانوں کی آگاہی کےلیےضلعی سطح پرمہم بھی چلائی جائے،مراسلہ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں