آئی ایم ایف کا پاکستان پر آٹے، گھی، چینی سمیت 5 اشیا پرسبسڈی ختم کرنے کا دبائو

اسلام آباد(آئی این پی)بین الاقوامی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف )نے پاکستان سے آٹے ، گھی ، چینی ،دالوں اور چاول کیساتھ گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کرنے کے لئے دبائو،آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ آٹے ، گھی ، چینی ، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کرکے صرف احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز اکتوبر میں

ہوگاجبکہ آئی ایم ایف نے سبسڈی ختم کرنے کیساتھ مالی نظم و ضبط قائم کرنے کا مطالبہ کیاہے ،آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ آٹے ، گھی ، چینی ، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کرکے صرف احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے،مذاکرات میں پاکستانی معیشت ، اہداف کے حصول ، سبسڈیز، محصولات اور گردشی قرضہ کی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں حکومت کو 1ارب ڈالر قرض کی قسط جاری کی جائے گی جبکہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے حکومت کو بجلی اور گیس مہنگی کرنا پڑے گ

close