اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دونوں بیگمات کو حاضری سے استثنی دے دیا۔ عدالت نے ریفرنس کے تمام ملزمان کی ضمانت مقدمات کو یکجا کرتے ہوئے کیس کو جلد سماعت کیلئے دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں خورشیدہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس شریک ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے خورشید شاہ کی دونوں بیگمات
کو حاضری سے استثنی دے دیا۔ نیب وکیل نے خورشید شاہ کی بیگمات کو استثنی دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے استثنی کی درخواست کو مسترد کیا تھا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نیریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کا کیس ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا، اب ہائیکورٹ سے دوبارہ مسترد ہونے پر خورشید شاہ کا کیس سپریم کورٹ آگیا ہے، کیا شریک ملزمان کی درخواستوں کو مرکزی ملزم کے کیس کے ساتھ سنا جائے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کے علاوہ باقی تمام شریک ملزمان ہیں، بہتر ہے کہ تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں