پی آئی اے ہراسگی روکنے کیلئے شعوراجاگر کرنیوالی پہلی ایئرلائن بن گئی

کراچی(آئی این پی) قومی ایئر لائن پی آئی اے ہراسگی روکنے کیلئے شعوراجاگر کرنیوالی پہلی ایئرلائن بن گئی ، تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے اپنے دفاتر، ایئرپورٹس اور جہاز میں ہراسگی کو روکنے کے لیے شعور اجاگر کرے گی، اس ضمن میں پی آئی اے، اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین اور وفاقی محتسب برائے ہراسانی کے درمیان باقاعدہ ایک معاہدہ طے پا گیا ، جس پر تینوں اداروں کے متعلقہ حکام نے دستخط

کیے ،پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ یہ اقدام ایک پیغام اور عہد ہے کہ ہم پی آئی اے کے دفاتر میں اور پروازوں پر ہراسگی کو برداشت نہیں کریں گے،انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کا انتخاب ایئرلائن اور پاکستان کے لیے بلاشبہ ایک اعزاز ہے،انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا ہماری مذہبی اور قومی روایت ہے،معاہدہ طے پانے کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین کی سربراہ شرمیلا رسول کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک میں نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے،انہوں نے کہا کہ خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ اور ماحول فراہم کرنے سے ملک بہت زیادہ ترقی کرے گا، وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے

پی آئی اے اور یو این ویمن کو اس ضمن میں مبارکباد بھی دی،انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی محتسب معاشرے میں ہراسگی کو روکنے اور ہراساں کرنے والے کو منطقی انجام پہنچانے کے لیے سرگرم رہے گا۔

close