الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہی شفاف الیکشن کی ضامن ثابت ہو گی، وزیر مملکت اطلاعات کا شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 2023میں بھی ناکامی اور شکست ن لیگ کا مقدر بنے گی، تفصیلات کے مطابق صدر نون لیگ شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف، حکومت پر تنقید سے پہلے اپنے بھگوڑے بھائی کو وطن واپس لائیں،وزیر مملکت نے کہا کہ کنٹونمنٹس الیکشن میں سندھ، کے پی کے، بلوچستان میں ن لیگ کا صفایا

ہوگیا ، شہباز شریف کی جماعت سکڑ کر ایک ریجن کی جماعت بن چکی، ملک بھر کے کنٹونمنٹس میں ہوئے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی پہلے نمبر پر ہے،فرخ حبیب نے دعوی کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)ہی شفاف الیکشن کی ضامن ثابت ہو گی۔

close