آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے میں کوئی ابہام نہیں،حمزہ شہباز

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے میں کوئی ابہام نہیں،پارلیمنٹ میں ووٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کا تھا ،قوموں کی زندگی میں ایسے معاملات آتے ہیں جبکہ ایسے معاملات میں قومی مفاد کو ذاتی مفاد سے اوپر رکھنا چاہیے، اتوار کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ

درست اور پارٹی قیادت کا تھا جبکہ پہاڑجیسے مسائل حل کرنے کیلئے شفاف الیکشن لازمی ہیں،انہوں نے کہ ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈتوڑ دیئے، حکومت لااینڈ آرڈر میں بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ حکومت کے پاس کوروناکے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اب دوغلی پالیسی نہیں چلنے دیں گے،حمزہ شہباز نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنی حکومت میں ڈینگی کامقابلہ کیا، خطرناک مہنگائی کاسلسلہ رکتانظرنہیں آرہا، پی ٹی آئی نے جوسبزباغ دکھائے تھے وہ چکناچورہوچکے جبکہ پاکستانی قوم بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے، سردی آئی نہیں ،گیس مہنگی

ہونیکی خبریں آرہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں لاکھوں افرادبیروزگارہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پشاورمیٹرومنصوبے میں اربوں روپے کے غبن نظرآتے ہیں،یہ قوم ڈینگی کوبھول چکی تھی، آج ڈینگی سے بچے بیمارہورہے ہیں، مہنگائی کاطوفان تھمنے کانام نہیں لے رہا، ادویات کی قیمتوں میں 400فیصداضافہ ہوچکا ہے ، جبکہ پی ٹی آئی نے جوخواب دکھائے تھے وہ چکناچورہو گئے۔

close