وزیراعلیٰ پنجاب کی مشہوری کیلئے اربوں روپے کے اشتہار دیئے گئے

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مشہوری کیلئے اربوں روپے کے اشتہار دیئے گئے، اس کا جواب دیا جائے یہ آپ کا نہیں عوام کا پیسہ ہے، بڑے نالائق کی چھوٹا نالائق بھی پیروی کرتا ہے ،آپ کو کورونا فنڈ اور وزیراعلیٰ پنجاب ہائوس کے اخراجات کا جواب دینا ہو گا، اب آپ کی باری ہے، مسلم لیگ نون کسی تماشے کا حصہ نہیں بنے گی، جمعہ کو

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں 15 ارب روپے کا ڈاکہ پنجاب حکومت نے کورونا فنڈز پہ ڈالا، دو لوگوں کو پکڑ کر معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی چکوال نے کورونا فنڈ کے 3 کروڑ ٹائیگر فورس کو دیئے، حکومت نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا، چوہان صاحب نے فراڈیے کا لفظ استعمال کیا، بچے کے غلط نمبر لگوانے والے اور کورونا فنڈ کھانے والے کو فراڈیا کہتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم عوام کو بتائیں گے کہ آپ کی حکومت نے عوام کے ساتھ کتنا بڑا فراڈ کیا ہے، آپ کورونا فنڈ کا ریکارڈ نہیں دے رہے، دنیا میں اس حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں، عطیات کھانے والے فنڈ کہا چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب صدر عارف علوی لاہور سیر کو آرہے ہیں، ان کی سیکیورٹی کیلئے سینکڑوں پولیس افسران کو بلا گیا ہے، صدر صاحب جس شہر میں جاتے ہیں وہ شہر بند کر دیا جاتا ہے، ان کو اتنا ہی ڈر ہے تو سفر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مشہوری کیلئے اربوں روپے کے اشتہار دیئے گئے، اس کا جواب دیا جائے یہ آپ کا نہیں عوام کا پیسہ ہے، بڑے نالائق کی چھوٹا نالائق بھی پیروی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کو عثمان بزدار کے حکومت میں آنے سے پہلے اور اب کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست دوں گی،اپ کو کورونا فنڈ اور وزیراعلیٰ پنجاب ہائوس کے اخراجات کا جواب دینا ہو گا، اب آپ کی باری ہے۔ انہوں نے کرکٹ میچ کے حوالے سے کہا کہ مسلم لیگ نون کسی تماشے کا حصہ نہیں بنے گی، لاکھوں کروڑوں روپے اپنی تفریح طبع پر لگانے کے بجائے عوام پر لگایا جائے، لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، عوام کے بہت برے حالات ہیں۔(اح+س)

close