اسلام آباد(آئی این پی)انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن اور حکومتی رہنمائوں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مجوزہ انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل ہوگی، کمیٹی کے قیام کے لیے سینٹ اور قومی اسمبلی میں
علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش کی جائیں گی، اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی رہنماوں کی مشاورت سے کمیٹی تشکیل دیں گے، کمیٹی انتخابی اصلاحات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا شفقت محمود اور پرویز خٹک ،اراکین قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی، سید نوید قمر ،مرتضی جاوید عباسی اور رانا تنویر نے شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں