نادرا کا آئی ووٹنگ کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے آئی ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ 2.4ارب روپے کے معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، نادرا کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آئی ووٹنگ کے لیے 2.4ارب روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن آئی ووٹنگ سے متعلق نادرا کے مجوزہ نظام پر مثبت پیشرفت کرے،الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین نادرا کو لکھے گئے جوابی خط میں

کہا گیا کہ نادرا پہلے بتائے اس نے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا؟ آئی ووٹنگ کے سابق منصوبے پر 6کروڑ 65لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے،جوابی خط میں نادرا کو کہا گیا ہے اگر چھوڑے گئے نظام میں کوئی خامیاں تھیں تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟

close